کھلے مین ہول یا ڈیتھ ہول،سکول جاتی بچی کھلے گٹر میں گر گئی

Jul 03, 2021 | 10:26:AM
کھلے مین ہول یا ڈیتھ ہول،سکول جاتی بچی کھلے گٹر میں گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کھلے مین ہول یا ڈیتھ ہول،موت کی دعوت دیتے کھلے مین ہول راستے چلتے مسافروں کو نگلنے لگے،سکھر میں طالبہ سکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صبح مینارہ روڈ پر شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں اسکول جاتی بچی کھلے مین ہول میں گرگئی، شاہراہ پر گزرتے لوگوں نے فوری طور پر معصوم بچی کو گٹر سے نکالا۔خیال رہے کہ بچی کو گٹر سے نکالنے کیلئے مینارہ روڈ پر شہریوں کا رش لگ گیا، گٹر سے نکلنے کے بعد بچی مکمل طور پر سہمی ہوئی تھی، شہریوں کا کہناہے کہ اسی مین ہول میں پہلے گائے کا بچھڑا بھی گر چکا ہے۔

واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے مین ہول کھلے ہوئے ہیں انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کھلے مین ہولز کو بند کرنے کیلئے انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی جبکہ یہ کھلے مین ہول موت کا کنواں ثابت ہو رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    قربانی کیلئے لائے گئے بیل کی ٹکر سے 16سالہ لڑکا جاں بحق