دھریندر کے رحمٰن ڈکیت نے فلم کرنےسےانکارکیوں کیا، پھر مان کیوں گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اکشے کھنہ نے تو دھریندر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اب وہ اسی فلم میں اپنے معمولی ڈانس کی وجہ سے شہرت کے آسمان پر براجمان ہیں۔
بھارت کی متنازعہ فلم دھریندر کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے ایک مرکزی کردار اکشے کھنہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔ 'دھریندر' کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہےکہ ابتدا میں اکشے کھنہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بتایا کہ جب پہلی بار اکشے کھنہ کو یہ فلم آفر کرنے کیلئے فون کیا تو اداکار کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں تھا، اکشے نے ابتدا میں اس فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے مزید بتایا کہ فلم کی آفر سننے کے بعد اداکار کا پہلا جملہ تھا کہ 'تم پاگل ہوگئے ہوکیا'، اس کے بعد اس پروجیکٹ پر اکشے کھنہ کے ساتھ بیٹھ کر بات کی گئی۔ اور پھر کافی تفصیل سے بحث کے بعد اداکار اکشے کھنہ فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی یہ فلم پاکستان کے علاقے لیاری میں بظاہر گینگ وار پر بنائی گئی ہے لیکن اس کے بارے میں ایک سٹرونک نکتہ نظر یہ ہے کہ یہ بعض مخصوص مقاصد کو کروجیکٹ کرنے کے لئے بنوائی گئی پروپیگنڈا فلم ہے۔ اس بطاہر ایک عام سی "ایکشن تھرلر" کو ریلیز ہونے سے پہلے اور ریلیز کے بعد جس طرح بے تحاشا پروجیکشن دی گئی وہ اپنی جگہ ایک الگ کہانی ہے۔ اس متنازعہ فلم میں اکشے کھنہ نے رحمان ڈکیت کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا یک بظاہر معمولی ڈانس اور بظاہر بہت عام میوزک کی دھن اب بہت زیادہ مشہور ہے اور سوشل میڈیا سے لے کر بھارت کے انٹرٹینمنٹ میڈیا تک ہر جگہ اکشے کھنہ کے ڈانس کے چرچے ہیں۔ اس ڈانس کو بھارت۹ی فلم اندسٹری کے ڈانسز کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو شاید یہ "ڈانس" کی تعریف پر پورا بھی بمشکل ہی اترتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خلیجی ممالک میں بھارتی فلم دھریندر پر مکمل پابندی
یہ بھی پڑھیں: دھریندر کے بعد بیٹل آف گلوان؛ بھارت کی ہاری ہوئی جنگوں کا بدلہ میڈیا سٹنٹس سے لینے کی نئی کوشش
یہ بھی دیکھیئے: میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی