کوئٹہ؛کسٹمز کی کارروائی،25کروڑ سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ قلات کی معاونت سے کی گئی ۔ ضبط کئے گئے سمگل شدہ سامان میں غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا شامل ہے ۔
ایف بی آرکے مطابق برآمد شدہ سامان کی قیمت ،انشورنس اور فریٹ کی مالیت پچیس کروڑ تیرہ لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر سمگلنگ، غیر قانونی تجارت کے خلاف انفورسمنٹ کی سخت کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ؟ سٹیو سمتھ نے وضاحت جاری کردی