اکشے کمار اور رانی مکھرجی پہلی بارسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور اداکارہ رانی مکھرجی پہلی بار سلورسکرین پرایک ساتھ نظرآئیں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم فرنچائز ’’او مائی گاڈ‘‘ کی تیسری پیشکش ’’او ایم جی 3‘‘ میں اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے معاہدہ کر لیا ہے,یہ بالی ووڈ کے ان دو بڑے ستاروں کاپہلا باہمی اشتراک ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق رانی مکھرجی کی شمولیت نے اس فلم کو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی کاسٹنگ بنا دیا ہے،اس سلسلے کی پہلی فلم اندھے عقیدے جبکہ دوسری بھارتی سکولوں میں نظام تعلیم کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سویڈش گلوکارہ زارا لارسن گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد
اگرچہ ’’او ایم جی 3‘‘ کی کہانی کوفی الحال خفیہ رکھا جارہا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق اکشے کمار اس بات پر واضح تھے کہ فلم کو ہر لحاظ سے بڑے پیمانے پر ہونا چاہیے اور رانی مکھرجی کی شمولیت نے فلم کو میگاسٹارفلم بنادیاہے۔