زرتاج گل کی راہداری ضمانت کی درخواست، سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن عدالت طلب

Jan 03, 2024 | 21:54:PM
زرتاج گل کی راہداری ضمانت کی درخواست، سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن عدالت طلب
کیپشن: زرتاج گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ابراہیم خان نے سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کاشف عباسی کو طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان درخواست پر سماعت کررہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے آج جو مجھے آنا پڑا، آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے، کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ آفیسر ہے؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ کہاں ہے ایس ایس پی آپریشن پشاور ؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کاشف عباسی کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ مزید تگڑا ، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا