پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

Jan 03, 2024 | 11:01:AM
پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

جیل ذرائع کےمطابق چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس پر جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:حماس کے نائب سربراہ کی شہادت، حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔