کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ این سی او سی  کا سخت اقدامات کا فیصلہ

Jan 03, 2022 | 14:21:PM
 وفاقی وزیر اسد عمر، این سی او سی ، اجلاس ،  کورونا وبا، ویکیسی نیشن مہم ، سخت اقدامات 
کیپشن: این سی او سی اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں  کورونا وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکیسی نیشن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لئے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے،گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی، پانچویں لہر سے بچنے کے لئے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ضلع وار ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی تاکید کی گئی کہ صوبے ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد از جلد مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بوسٹر ڈوز کن افراد کو لگے گی۔۔این سی او سی کا بڑا اعلان
 خیال رہے کہ  این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 643کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 دن تک سرکاری ہسپتال کی لفٹ میں خاتون پھنسی رہی.دروازہ کھلا تو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے