4 دن تک سرکاری ہسپتال کی لفٹ میں خاتون پھنسی رہی.دروازہ کھلا تو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

Jan 03, 2022 | 09:51:AM
بھارتی ریاست، مغربی بنگال  ،خاتون، لفٹ،پانی،ہسپتال
کیپشن: خاتون لفٹ کا بٹن دبا رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال  کےراجدھانی کولکاتہ  کے سرکاری ہسپتال  کی لفٹ میں خاتون 4 دنوں تک پھنسی رہی اور کسی کو خبر تک نہیں ہوئی ۔ لفٹ میں پھنسے رہنے کے دوران خاتون کافی چیخی  لیکن کسی نے اس کی آواز نہیں سنی ۔

تفصیلات کے مطابق  60 سالہ آنویارا بی بی این آر ایس ہسپتال کی او پی ڈی میں ڈاکٹر کو دکھانے کیلئے آئی اور انہیں چوتھی منزل پر جانا تھا ۔ پاؤں میں درد کی وجہ سے خاتون نے لفٹ استعمال کرنے کا سوچا ۔ ایک بڑی لفٹ تھی اور ایک چھوٹی ۔ خاتون چھوٹی لفٹ میں چڑھ گئی  لیکن دوسری منزل کے قریب لفٹ بند ہوگئی جس کے بعد لگاتار چار دنوں تک  خاتون لفٹ میں قید رہی، جب خاتون چار دنوں تک گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ اس کی تلاش میں نکل پڑے،وہ ہسپتال پہنچے  جہاں  ان کو لفٹ سے  خاتون کی آواز سنائی دی ، اس کے فوراً بعد دوسرے لوگوں کو بلایا گیا اور خاتون کو وہاں سے بحفاظت باہر نکالا گیا ۔ تاہم چار دن تک اندھیرے میں رہنے کی وجہ سے خاتون کافی خوفزدہ تھی ۔خاتون اس قدر خوف میں مبتلا تھی کہ اس سے ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں ہو پارہی تھی۔خاتون نے  اپنے زندہ رہنے کی امید بھی چھوڑ دی تھی ، لفٹ میں اپنے چار دنوں کے دوران خاتون کے پاس واحد سہارا پانی کی 300 ملی لیٹر کی بوتل تھی ۔خاتون نے بتایا کہ میرے پاس پانی کی بوتل اور ایک چوڑا کا پیکٹ تھا ۔ ہر روز وہ تھوڑا سا چوڑا کھاکر پانی پیتی تھی اور سوچتی کہ کب کوئی آئے گا اور دروازہ کھولے گا ، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں اس واقعہ کے بارے میں معلوم نہیں  ۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوی نے 9 بچوں کے باپ اپنے خاوند کو قتل کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟