غیرمستحکم پاکستان کیلئے انڈیا دہشتگردی کی معاونت کررہا ہے:وزیرخارجہ

Jan 03, 2021 | 20:56:PM
 غیرمستحکم پاکستان کیلئے انڈیا دہشتگردی کی معاونت کررہا ہے:وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے یہاں پر دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر کی شکل میں ٹھوس ثبوت پیش کر کے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت جعلی این جی اوز اور ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کو بدنام کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم شہر ہے اس لئے یہ صوبے کا مستقبل میں صدرمقام ہو گا اور شہر میں ایک سیکرٹریٹ پہلے ہی قائم کر دیا گیا ہے۔