خیبر پختونخوا: کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے

Jan 03, 2021 | 00:19:AM
خیبر پختونخوا: کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔ 
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں مزید 11 افراد انتقال کرگئے جس بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 1672 ہوگئی۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 59 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ 
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 441 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 54 ہزار 383 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 111 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 335 ہوگئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 819 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔