اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم

Feb 03, 2026 | 21:27:PM
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم
کیپشن: چودھری سالک حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و قونصلیٹ امور چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں، جبکہ قونصلیٹ میں روزانہ تقریباً 200 پاسپورٹس پراسیس کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و قونصلیٹ امور چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور قونصلیٹ سے متعلق مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چودھری سالک حسین نے بتایا کہ سپین میں پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں، جبکہ قونصلیٹ میں روزانہ تقریباً 200 پاسپورٹس پراسیس کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!طویل عرصے سے علیل سابق صوبائی وزیر انتقال کرگئے

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے معقول جواز پیش کرنا ضروری ہے، جبکہ پاسپورٹ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپین میں مستقل پاسپورٹ کے اجرا کے لیے گزشتہ پاسپورٹس یا پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

چودھری سالک حسین کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی اور قونصلیٹ حکام ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کے طریقہ کار میں نرمی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراطلاعات پنجاب نے تعطیل کا اعلان کر دیا