تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ

Feb 03, 2023 | 22:08:PM
تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ
کیپشن: پولیس وین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر انویسٹی گیشن پولیس نے ریڈ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کے ڈیرے پر اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔
شبیر گجر کے ڈیرے پر موجود افراد نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، پولیس ریڈ کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
خیال رہے کہ رائے ونڈ تھانے میں خالد گجر اور اس کے بھائی شبیر گجر سمیت دیگر افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کےساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرینگے، آرمی چیف