جام پور ، این اے 193کے ضمنی معرکے کیلئے امیدواروں کو نشان الاٹ

Feb 03, 2023 | 18:42:PM
جام پور ، این اے 193کے ضمنی معرکے کیلئے امیدواروں کو نشان الاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )الیکشن کمیشن نے جام پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی معرکے کیلئے  تمام امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے پہلے مرحلے کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے،ریٹرننگ آفیسر شہاب الدین نے امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کردی ہے ،ضمنی الیکشن میں 11امیدوار  ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے ۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عماراحمد خان لغاری  ہیں جن کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اخترحسن خان گورچانی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری کو بلا کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ 

تحریک لبیک پاکستان کے محمود احمد نقشبندی کو کرین ، آزاد امیدوار اللہ یار کو ’تانگہ‘، امان اللہ کو’مٹکا‘،بہاول حسین کو ’ٹیلی فون‘، خادم حسین کو ’گیس سلنڈر‘کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ،

 کلیم الدین ضیاء کو ’تھرموس‘، محمد راول کو ’چارپائی ‘،محمد سلیم کو ’طوطا ‘کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ جام پور این اے 193 کی نشست سردار جعفر خان لغاری کی وفات پر خالی ہوئی تھی جس پر پر الیکشن 26 فروری کو ہونگے۔