قومی کرکٹرحارث کا شاہین کے نکاح سے متعلق خصوصی پیغام

Feb 03, 2023 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: قومی کرکٹرحارث کا شاہین کے نکاح سے متعلق خصوصی پیغام
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فاسٹ بولر شاہین شاہ کے نکاح پر پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انھوں نے شاہین کے نکاح پر شریک نہ ہونے پر معذرت کی، ویڈیو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ شاہین کے نکاح میں شریک نہ ہو سکوں گا اور اس تقریب کو مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ سلیبریٹ کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف دسمبر میں مزنہ مسعود کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے تھے جس میں لاہور قلندرز کی منجمنٹ سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے‘شاہین آفریدی کا نکاح آج ہوگا
شاہین آفریدی کا نکاح آج جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا تاہم رخصتی بعد میں ہوگی۔