کمسن بیٹے کو موبائل فون دینا باپ کو مہنگا پڑ گیا

Feb 03, 2023 | 13:21:PM
فائل فوٹو
کیپشن: والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹےنےبڑی مشکل کھڑی کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )والد کے موبائل فون پرگیم کھیلنے والے بچے نے ایک ہزارڈالرسے زائد کے پیزا اور فرائز منگا کروالدین کو مشکل میں ڈالا دیا۔

امریکا کی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کرکے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں جن کا بل ایک ہزارڈالر بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک نےایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا

یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے پرنظر رکھیں۔