جیل میں بچوں سے ملاقات کرنا کیسا تھا؟صحافی کے سوال پر فواد چودھری آبدیدہ ہو گئے 

Feb 03, 2023 | 00:28:AM
جیل میں بچوں سے ملاقات کرنا کیسا تھا؟صحافی کے سوال پر فواد چودھری آبدیدہ ہو گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری جیل میں بچو ں سے  ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ  ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما 4روز پولیس ریمانڈ اور 2 روز جیل میں رہنے کے بعد گزشتہ روز رہا ہو گئے تھے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب بچے جیل میں ملنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا تھا؟ جس پر سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ بہت برا لگا ، تنہائی میں بچوں کی یاد ستاتی تھے، فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پڑ جاتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کاشف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلیں چھوڑیں، یہ وقت بھی گزر ہی گیا۔