بھارت میں سائبر کرائم عروج پر ۔۔گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو.. کیسےفحش سائٹ پر اپ لوڈ ہوا۔۔ پولیس چکرا گئی

Feb 03, 2022 | 23:09:PM
سوشل، میڈیا، ویب، سائٹس
کیپشن: سوشل میڈیا ویب سائٹس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک  کے دارالحکومت بنگلور سے سائبر کرائم  کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ گرل فرینڈ کے ساتھ ہوٹل کے کمرے کا ویڈیو ایک فحش سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ساتھ ہی نوجوان نے ویڈیو کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کیلئے پولیس کی مدد مانگی ہے ۔ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی نےانڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اشوک نگر کے ایک 25 سالہ بی پی او ملازم نے 24 جنوری کو سینٹرل سائبر اکنامکس اینڈ نارکوٹکس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی  ہے جس میں نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کا پرائیویٹ ویڈیو اس کی مرضی کے بغیرشوٹ کیا گیا اور فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ ویڈیوز ہوٹل کے اس کمرے کے ہیں ، جہاں وہ کچھ عرصہ قبل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ٹھہرا تھا ۔پولیس نے اس کیس میں ہوٹل کے سٹاف سے پوچھ گچھ کی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے کہ یہ ویڈیوز نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ نے خود بنائے ہیں یا کسی اورنے شوٹ  کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز الگ الگ زاویوں سے بنائے گئے تھے اور ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کسی بھی خفیہ کیمرے کا استعمال نہیں کیا گیا تھا ۔شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اپ لوڈ کئے گئے ویڈیوز میں اس کا اور اس کی گرل فرینڈ کا چہرہ دھندلا کیا ہوا ہے ۔ ایک پورن سائٹ پر ویڈیو ملنے کے بعد شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ کچھ دوسری سائٹوں پر بھی موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: