عائزہ خان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

Feb 03, 2022 | 01:14:AM
اداکارہ عائزہ خان، خوبصورت جلد، راز بتا دیا،
کیپشن: عائزہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا۔
انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتا رہی ہیں۔عائزہ خان نے کہا کہ میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی، اسی لیے میری جِلد اچھی ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے، وہ الگ بات ہے۔عائزہ خان کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، سب کھل کر بتا دیا