مسلم لیگ ن کرپشن کو  ختم کرنا  نہیں چاہے گی نہ وہ کر سکتی ہے؛حسن مرتضیٰ

Dec 03, 2025 | 23:29:PM
مسلم لیگ ن کرپشن کو  ختم کرنا  نہیں چاہے گی نہ وہ کر سکتی ہے؛حسن مرتضیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی ٰ نےکہاہے کہ کرپشن ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن مسلم لیگ ن کرپشن کو  ختم کرنا  نہیں چاہے گی نہ وہ کر سکتی ہے۔

24نیوز کےپروگرام’’ گونج مسعود رضا کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی ٰ نے کہا کہ  تحریک انصاف سیاسی پارٹی ہی نہیں ہے،ان کی  سیاست عوام کی بہتری کے لیے نہیں ہے،یہ ہمیشہ لوگوں  کو انتشار کی طرف لے جانے کی سیاست کرتے ہیں، جب کے انتشار کوئی حل نہیں ہے ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے کی طرف توجہ دیں،ان کو سب کام کر رہے ہیں،بس اپنے صوبے کی حالت نہیں دیکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کو کسی سیاسی کیسز میں قید نہیں کیا گیا اور نا ہی اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے انہیں عدالت سے سزا ملی ہے اور وہ تو ان کو بھگتنی پڑے گی جب تک عدالتیں ان کو ریلیف نہیں دے دیتیں۔

پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی کہا جاتا ہے کہ سیاسی بات نہ کریں کس آئین و قانون کے تحت یہ سیاسی بات کرنے سے روک سکتے ہیں،قانون میں سیاست کرنے سے روکا گیا ہے، بات کرنے سے نہیں کیا اس وقت جتنے بھی قیدی ہیں،وہ سیاست پر بات نہیں کرتے ہونگے کیسے یہ پابندی لگا سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف  جیل میں تھے تو ان سے بھی لوگ ملنے آتے تھے تو وہ ان سے کیا بات کرتے تھے ،تین چار سالوں میں اس حکومت نے 40ہزار ارب قرض لے لیا ہے اور جب ہماری حکومت ختم ہوئی تھی تو پاکستان کا کل قرضہ 45 ہزار ارب تھاانہوں نے معیشت  تباہ کر دی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے عوام پریشان ہےجبکہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی آپس میں مل بانٹ کر کھیل رہے ہیں اب پاکستان پیپلزپارٹی  ذوالفقارعلی  بھٹو والی پیپلزپارٹی نہیں رہی یہ زرداری کی پارٹی ہے ۔

پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور ایم این اے قمر الاسلام  راجہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں کرپشن ہے اورکرپشن ایسی دیمک ہے جس نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہےلیکن یہ کہنا کہ معیشت زوال پذیر ہے بلکل غلط ہے، معیشت کو ناپنے کے بیرومیٹر ہوتے ہیں،ہماری سٹاک مارکیٹ  22 ہزار سے 1 لاکھ 50 ہزار پر چلی گئی ہے،مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں ہے، شرح سود کم ہو رہا ہے تو معیشت کیسے کمزور ہے، محمد زبیر جو حکومت اور معیشت پر تنقید کر رہے ہیں تو جب محمد زبیر  گورنر ہوں تو سب ٹھیک ہوتا ہے ورنہ معیشت تباہ ہو جاتی ہے ۔

قمر الاسلام  راجہ نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر امن و امان کی صورتحال پر بات آئی تو حکومت کے پاس آپشن موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛  اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے؛وزیر داخلہ محسن نقوی