اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے؛وزیر داخلہ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے،چاہے کابینہ اجلاس ہو یا پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی اور ڈسکشن، یہ ہر جگہ وکلاء کی بات کرتے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وکلاء نمائندگان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بار کا شکریہ کہ مجھے دعوت دی، مجھے اعظم بھائی کا فون آیا تھا کہ آٹھ بجے میرے ساتھ کہیں جانا ہے،مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے یہاں آنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا اگر کوئی صحیح معنوں میں وکیل ہے تو اعظم نذیر تارڑہیں،یہ آپ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن واجد گیلانی نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ سترہ سال بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ ہمیں ملی ہے،میری دوستوں سے درخواست ہے کہ ایسا بیان نہ دیں کہ ہماری کاوشیں رائیگاں جائیں اور بلڈنگ چھن جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر داخلہ، وزیر قانون سے درخواست کروں گا ہمیں یہاں رہنے دیا جائے ہماری ہائیکورٹ بلڈنگ نہ چھینی جائے،بار کا پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا، آدھا پراجیکٹ رہتا ہے، آڈیٹوریم اور مسجد کی تعمیر باقی ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنےاسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ کی شفٹنگ کی خبریں چل رہی ہیں ،وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، ابھی بلڈنگ انجوائے کریں اور ریلیکس کریں،ابھی بلڈنگ کی شفٹنگ کی باتیں نہ کریں،اگر ایسی کوئی نوبت آئی تو آج جس بلڈنگ کا افتتاح ہوا اس میں وکلاء کے علاوہ کوئی اور نہیں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی شفٹنگ کی نوبت آتی ہے تو جوڈیشری کو آن بورڈ کر کے سب سے مشاورت کر کے فیصلہ ہو گا،وزیر داخلہ اور وزیراعظم سے گزارش کروں گا کہ ہمیں جی الیون کے لیے پلاٹ مل سکے۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارکنگ کے لیے بیسمنٹ ہم بنا کر دیں گے اور چیمبرز بار کی مدد سے آپ خود بنائیں گے،ہم مختلف خیالات کے لوگ اکٹھے بیٹھتے ہیں اور ہمارا کالے کوٹ کا رشتہ ہے۔
اسلام آباد بار کونسل کے ممبر راجہ علیم عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون، وزیر داخلہ، احسن بھون اور ہارون رشید کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ وکلاء ہمیشہ سینہ تان کر بات کرتے ہیں اور گزشتہ پانچ سال میں بار کو بارہ ارب روپے کے اہم منصوبے ملے۔
جی-10 وکلاء کمپلیکس اور جی-5 کمپلیکس مکمل ہو چکے ہیں، جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،
انہوں نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی الیون میں ہماری کچہری کے ساتھ ایک پلاٹ خالی ہے وہ وکلاء کیلئے عطیہ کیا جائے،امید ہے محسن نقوی صاحب آج جی الیون میں لائرز چیمبر کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بار کونسل کا 2 وکلاء کے قتل پر شدید ردِعمل، کل صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال