پیٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن سے نگرانی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی؛علی پرویز ملک

Dec 03, 2025 | 20:30:PM
 پیٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن سے نگرانی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی؛علی پرویز ملک
کیپشن: وفاقی وزیر پیٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ ایسو سی ایشن اور او سی اے سی نمائندوں سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ  پیٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے، ڈیجیٹلائزیشنسے نگرانی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی۔ 

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ ایسو سی ایشن اور او سی اے سی نمائندوں سے ملاقات کی،ملاقات میں  پیٹرولیم سپلائی چین میں اصلاحات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

 سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیٹرولیم سپلائی چین کی  کارکردگی اور شفافیت بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ 

 علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات کے عمل کے لیے پرعزم ہے،اجلاس میں اوگرا کو انڈسٹری کی جانب سے اٹھائے گئے اہم نکات پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ 

 او سی اے سی اور او ایم اے پی نے وزیر کی مشاورت کو مثبت اقدام قرار دیا ،آئل مارکیٹنگ  ایسوسی ایشن نے حکومت کا  سٹیک ہولڈرز سے براہِ راست مکالمہ خوش آئند قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی خصوصی طیارہ  C130 کے ذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبو پہنچ گئی