سندھ میں صحت کے جدید ترین مراکز کام کررہے ہیں: بلاول بھٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی پوری دنیا میں مفت علاج کا بڑا نیٹ ورک ہے۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹیشن کے نئے یونٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں صحت کے جدید ترین مراکز کام کررہے ہیں،سندھ میں شعبہ صحت نے بہت ترقی کی ہے،18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کے ادارے بہتر ہوئے، پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی انڈس ہسپتال کی سہولتیں کھولیں گے۔