بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج بی این پی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے خالدہ ضیا کے جاری علاج اور مجموعی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں،انہوں نے اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر اور ہمت کی دعا کی۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ وہ اپنی بیماری کے باوجود ثابت قدم ہیں، اس لیے ہم پُرامید ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔
انہوں نے بیگم خالدہ ضیا کی فوری اور مکمل صحت یابی کے لیے دل سے دعائیں کیں۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ ہسپتال کے احاطے میں ایسی بھیڑ نہ لگائیں جو نظم و ضبط کو متاثر کرے یا کسی کے لیے تکلیف کا باعث بنے، بلکہ انہوں نے درخواست کی کہ سب لوگ بیگم خالدہ ضیا کی صحت اور خیریت کے لیے دعا جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین امن معاہدہ، ٹرمپ کے معاون خصوصی کی پیوٹن سے 5 گھنٹے طویل ملاقات
واضح رہے کہ بیگم خالدہ ضیا شدید علالت کے باعث بنگلہ دیش کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
بنگلہ دیش کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی خالدہ ضیا کی عیادت
بنگلہ دیش کی آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہوں نے گذشتہ شب دارالحکومت ڈھاکہ کے ایور کیئر ہسپتال میں بی این پی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز بنگلہ دیش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بری، بحری اور فضائی فوج کے سربراہوں نے خالدہ ضیا سے ملاقات کی اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔