عمران خان سے متعلق پراپیگنڈا سے پی ٹی آئی، پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی:سلیم بخاری

Dec 03, 2025 | 00:29:AM
عمران خان سے متعلق پراپیگنڈا سے پی ٹی آئی، پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی:سلیم بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ عظمیٰ خان سمیت پی ٹی آئی نے عالمی میڈیا پر عمران خان سے متعلق جو جھوٹی خبریں پھیلائیں اس سے ملک کی بدنامی ہوئی، آج اعظمیٰ خان کی ملاقات نے سب کچھ عیاں کر دیا۔

24نیوز کے مقبول پروگرام ’’دی سلیم بخاری شو‘‘ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ تصور کیجئے کے عمران خان کے قد و قامت کا لیڈر ہو اور اس کو اس طرح جیلوں میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ چیز یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ لوگ اپنے دماغ سے نہیں سوچتے۔اب جو بیانیہ ایک بلبلے کی طرح پھلایا گیا اس کو پھر پھوڑا بھی خود یعنی اپنی سگی بہن نے جب ملاقات سے باہر آ کر یہ کہا کہ عمران خان بلکل خیریت سے ہیں، دوسرا انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

بخاری صاحب نے استفسار کیا کہ کیا ان کو جیل سے خطاب کرنے کی اجازت دینی چاہئے تھی یا پھرمحفلیں لگانے کی اجازت دیتے، پھر اس بیان کے جواب میں کہ ان کو عزیت دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تنہائی بہت بڑی ازیت ہے لیکن ہر جرم کرنے والے کو یہ سوچنا چاہئے کہ اس کی سزا ملے گی تو وہ کتنی تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری پر رائے دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب تک بات ایک خاص ارینا میں رہتی ہے تو اس کے انٹرنیشنل اثرات کا پتہ نہیں چلتا۔ پاکستان نے چلا چلا کر کہا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی ہو رہی ہے۔ افغانستان رجیم جسے ہم اسلامی برادر ملک کہتے تھے اب ان کو اٖفغان رجیم کہتے ہیں کیوںکہ بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بخاری صا حب نے کہا کسی بھی چیز کو ثبوت کے ساتھ دیکھنا چاہیےمریم نواز نے جب ناجائز تجاوزات کے خلاف منصوبہ شروع کیا تھا کس کو معلوم تھا کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ ستھرا پنجاب بھی ایک کامیاب منصوبہ تھا اب ٹریفک کا مسئلہ لاہور شہر کےبڑے مسائل میں سے ایک ہے لیکن اسکو شروع کرنے سے پہلے حکومت کو چاہیے تھا کہ کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔

 معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔

حکومت نے63900 چلان کیے ہیں جس سے80ملین روپے حکومت نے کمائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی کوئی تعریف والی بات نہیں ہے بلکہ یہ تو حکومت کے گلے پڑ جائے گی۔ یہ تو ایسا لگ رہا ہے کہ یہ چالان نہیں بلکہ حکومتی خزانے بھرنے کا ایک طریقہ ہے ایسا بلکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک