گوادر ایئر پورٹ کیلئے تین ماہ کا نیا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری 

Dec 03, 2023 | 19:39:PM
گوادر ایئر پورٹ کیلئے تین ماہ کا نیا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری 
کیپشن: سول ایوی ایشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن نے گوادر ایئر پورٹ کیلئے تین ماہ کا نیا فلائٹ آپریشن شیڈول جاری کردیا۔
سی اے اے کے مطابق نیا فلائٹ شیڈول یکم دسمبر سے 28 فروری 2024 تک کیلئے ہے،گوادر ایئرپورٹ پر ہفتے میں تین روز فلائٹ آپریشن ہوگا، بدھ، جمعہ اور اتوار کو مختلف اوقات میں گوادر ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن ہوگا، گوادر ایئرپورٹ پر نان شیڈول فلائٹس کو 24 گھنٹے قبل آگاہی دینا ہوگی، سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر شاداب خان زخمی ہو گئے،ہسپتال منتقل