وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، سیاحت و باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Dec 03, 2023 | 18:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی جس میں ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنر شپ میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے، تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلوں سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر تجارت کی پاک ترک بزنس کونسل کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

محسن نقوی نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام این او سیز ایک چھت تلے میسر ہوں گے، اٹلی کے سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے اٹلی کی سپورٹ پر اطالوی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اطالوی سفیر اینڈریاس فیراریز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے۔