عرفان پٹھان کیساتھ 5 سال تعلقات میں رہی، گوتم گھمبیر مسڈ کالز آتی تھیں، بالی ووڈ اداکارہ کا دعویٰ

Dec 03, 2023 | 13:07:PM
عرفان پٹھان کیساتھ 5 سال تعلقات میں رہی، گوتم گھمبیر مسڈ کالز آتی تھیں، بالی ووڈ اداکارہ کا دعویٰ
کیپشن: عرفان پٹھان کیساتھ 5 سال تعلقات میں رہی، گوتم گھمبیر مسڈ کالز آتی تھیں، بالی ووڈ اداکارہ کا دعویٰ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عرفان پٹھان کے ساتھ 5 سال تعلقات میں رہیں اور گوتم گمبھیر انہیں مسڈ کالز دیتے تھے۔

بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا کہ وہ کرکٹر عرفان پٹھان کو 5 سال ڈیٹ کرتی رہیں،  وہ ان سے محبت کرتی تھیں اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ان میں دلچسپی رکھتے تھے۔

اداکارہ نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یہ دعوے کیے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر انہیں باقاعدگی سے مسڈ کالز دیتے تھے، عرفان پٹھان ان کا فون چیک کیا کرتے تھے، وہ بھی اس بات سے آگاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کا شاداب خان کی پوسٹ پر جواب سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے اپنے ماضی سے متعلق لکھا کہ ’میں نے عرفان پٹھان کو 2011 سے 5 سال تک ڈیٹ کیا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا، میرے پیچھے گوتم گمبھیر اور اکشے کمار تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی اور میں ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھ سکتی تھی‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں عرفان کو سب بتاتی تھی اور انہیں گوتم گمبھیر کی مسڈ کالز بھی دکھا چکی ہوں، عرفان پٹھان کو یہ سب اچھی طرح معلوم تھا اور وہ میری فون کالز چیک کیا کرتے تھے، جب میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران پونے میں عرفان سے ملنے گئی تو انہوں نے اپنے بھائی یوسف پٹھان، ہاردک اور کرونل پانڈیا کے سامنے بھی ان باتوں کا ذکر کیا‘

ان سب ٹوئٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ہٹا دیں۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران اداکارہ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کرچکی ہیں جس کو بعد میں انہوں نے صرف ایک مذاق قرار دیا۔

خیال رہے کہ پائل گھوش اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کی خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔ 

واضح رہے کہ پائل گھوش نے ’شارپز پرل‘، ’پریانم‘، ’اوسراویلی‘، ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ اور ’کوئی جانے نا‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔