وسیم اکرم اپنی اہلیہ کے بغیر اداس ۔۔۔شنیرا نے مزید 5 دن انتظار کا کہہ دیا

Dec 03, 2021 | 19:21:PM
سوئنگ کے سلطان، وسیم اکرم، اہلیہ، ملنے کیلئے بے تاب
کیپشن: وسیم اکرم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا سے ملنے کے لیے بے تاب ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی اور وسیم اکرم کی سیلفی شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں وسیم اکرم اور شنیرا ایک ساتھ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف 5 دن باقی ہیں، اس کے بعد ہم ایک ساتھ ہوں گے اور ہمارا خاندان مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بیوی! آپ سے ملنے کیلئے بےتاب ہوں۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نڑاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی،کب تک جاری رہیں گی؟ اہم خبر