اومی کرون کیلئے تمام ممالک تیار رہیں۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا

Dec 03, 2021 | 18:52:PM
کورونا ، عالمی ادارہ صحت
کیپشن: کورونا نئے ویرینٹ سے عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ تمام ممالک کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کیلئے تیار رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر نے خبر دار کیا کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون ۔۔علاج مل گیا۔۔برطانوی کمپنی کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ سفری پابندیاں صرف  وائرس کو دوسرے ممالک میں پھیلنے میں موخر کرسکتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ہم بڑے پیمانے پر  کورونا کی نئی قسم پر تحقیقات کررہے ہیں ۔۔ان کا کہناتھا کہ  ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں کورونا بے قابو۔۔ آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے