دھند کے باعث موٹروے کن مختلف مقامات پربند۔۔جانیے

Dec 03, 2021 | 07:56:AM
موٹروے،دھند،پولیس،متبادل روٹ
کیپشن: موٹروے

(ما نیٹرنگ ڈیسک) مختلف شہروں میں دھند کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے کو مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ ایم فائیو شیرشاہ انٹرچینج سے رکن پور تک موٹروے بند ہے۔اسی طرح ایم ون پشاور ٹول پلازا سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث موٹروے بند ہے۔ ایم فور شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بھی موٹروے بند ہے۔ سوات ایکسپریس وے بھی حدنگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن۔۔حکومت کا بڑا فیصلہ