پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لئے100 ٹن کی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ،امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان اور اردن پہنچےگا۔
امدادی اشیا میں غذائی اور ادویات شامل ہیں،این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے200ٹن امدادی سامان فلسطین بھیجوائےگا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی بغیر رکاوٹ ترسیل چاہتے ہیں،فلسطینی عوام کو کھانے پینے کی اشیا بھیج رہے ہیں۔
عالمی برداری غزہ میں امداد پہنچانے کیلئےفوری اقدامات کرے،غزہ میں اس وقت صورتحال بہت خراب ہے،بچے بھوک کے باعث شہید ہورہےہیں،اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ میں فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے واضح بیان دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں کھل کر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی