ابرآلودموسم میں بھی بجلی پیدا کرنےوالی نئی سولرپلیٹس متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بسیم افتخار)آسمان بادلوں کی چادر اوڑھ لے تو فکرکرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک ایسی منفرد سولرپلیٹ متعارف کرادی گئی ہے جو ابرآلودموسم میں بھی بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سولرکی دنیامیں انقلابی جدت کاسلسلہ جاری ہے اورسولرکمپنیوں کی جانب سے جدیدمصنوعات متعارف کرائی جارہی ہیں،ایکسپوسنٹرمیں ایک نجی کمپنی نے منفردخصوصیات کی حامل سولرپلیٹ متعارف کرادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
کمپنی کے ڈائریکٹر فازدیوان کاکہناہے کہ 670واٹ کی سولرپلیٹ متعارف کرائی گئی ہے جو 600واٹ بجلی پیداکرتی ہے ،یہ خصوصی سولر پلیٹ ابرآلود موسم میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔