بہادر لڑکی نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا

Aug 03, 2023 | 23:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال) گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکو کا نقاب اتار کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ  پیپلز کالونی کا رہائشی نگاہ حسین اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہا تھاکہ تعاقب کر نے والے  2نقاب پوش ڈاکوؤں نےموٹر سائیکل سوار فیملی کو روک لیا ۔

ڈاکوؤں نے اسلحہ دیکھا  کر لوٹنے کی کوشش کی، لیکن فضا نامی لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کر تےہوئے  ڈاکو کا نقاب اتار دیا،مزاحمت پر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ صنعت روڈ پر پیش آیا۔