پرویز خٹک کی جماعت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش

Aug 03, 2023 | 16:04:PM
پرویز خٹک کی جماعت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اتحاد کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کیلئے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لئے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جلسے کریں گے اور الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔

یاد رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ