پی ٹی آئی رہنما پنجاب میں بڑے ریلیف کے متلاشی، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

Aug 03, 2022 | 18:17:PM
پی ٹی آئی، رہنما، پنجاب ،بڑے ریلیف ،متلاشی، تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما پنجاب میں ریلیف کے لیے متحرک ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں نے صوبے میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، جس میں مقدمات کے خاتمے کے لیے قانونی ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمات اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے تناظر میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود اور برہان معظم ایڈووکیٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی عہدیداران کی گرفتاریوں کا عندیہ دیدیا

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے زور دیا ہے کہ رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا قانون کے مطابق اخراج یقینی بنایا جائے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جن افسران نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔