تین دن میں تین لڑکیاں اغوا ، پولیس کارروائی میں ناکام

Aug 03, 2021 | 13:21:PM
تین دن میں تین لڑکیاں اغوا ، پولیس کارروائی میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت میں لڑکیوں کے اغواء کا سلسلہ شروع، گزشتہ تین روز میں تین لڑکیاں اغواء، مقدمات درج 

 مثالی پولیس کارروائی کرنے میں ناکام رہی ملزموں کو تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا۔تھانہ رمنا کے حدود سے ساڑھے 14سالہ بچی زرینہ کو اغواء کیاگیا،ایف آئی آر درج ہونے کے باجود پولیس کاروائی کرنے میں ناکام رہی،تھانہ سہالہ کے حدود میں 20 سالہ علیزہ قدیر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا  جبکہ تھانہ ترنول کے حدود میں ڈھوک عباسی سے  17 سالہ کنزیٰ بی بی کو اغواء کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس لڑکیوں کے اغوا کے واقعات روٹین کیسز سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں،خیال رہے پولیس نےایف آئی آر درج کر لی۔