اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فون پر اہم گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈا ر نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر اہم گفتگو کی ہے۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاک-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی گئی۔
دفتر خٓرجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: امریکہ
یہ بھی پڑھیئے: فوری معاہدہ کرو ورنہ سب کچھ مٹ جائے گا، ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ