ہر تباہ عمارت اورپل پہلے سے کہیں مضبوط بنائیں گے،عباس عراقچی
شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی وزیرخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہاہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں سے تباہ ہونے والے پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہری انفرا سٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر تباہ عمارت اورپل پہلے سے کہیں مضبوط بنائیں گے، جوکبھی بحال نہیں ہو سکےگی وہ امریکا کی مجروح ساکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں تھانہ ڈومیل کے قریب خودکش دھماکا،پانچ افراد جاں بحق ، 13 زخمی
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ اس پُل کو اب کبھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا،ایران کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے، ایران کے لیے وقت ہے کہ معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔