تحریک عدم اعتماد میں رکاوٹیں، اپوزیشن کی جوابی حکمت عملی تیار 

Apr 03, 2022 | 09:10:AM
اپوزیشن ، اعلان
کیپشن: اپوزیشن رہنما (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن قیادت نے اتفاق ہے کہ حکمران جماعت آئینی طریقہ کار کو روکنے کے لیے جس قسم کا اقدام اٹھائے گی اس کاجواب فوری طور پر قانونی اور آئینی انداز میں دیا جائے گا، حکمران جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے جوابی حکمت عملی بھی تیار ہے۔ اپوزیشن کئی پلان تیار کئے ہیں ۔ذرئع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو ہمہ وقت متحرک اور ضرورت پڑنے پر فوری جوابی احتجاج کے لیے تیار رہنے اور قانونی ٹیم کو بھی ہمہ وقت دستیاب اور تیار رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
حکمران جماعت کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود آئین پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھا نے کے لیے بھی انتظامات کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث، دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا: شہباز شریف