تیسری بیٹی کی پیدائش، سفاک شوہر نے بیوی کواذیت ناک موت دیدی

Apr 03, 2022 | 01:34:AM
تیسری بیٹی کی پیدائش، ماں کی موت
کیپشن: لاش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تیسری بیٹی کی پیدائش ماں کی موت بن گئی ،تھانہ واہنڈو کے علاقہ کوٹ شیخو میں تیسری بیٹی کے پیدا ہونے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا ۔
ورثا کے مطابق مقتولہ صوبیہ کی چار سال قبل عتیق سے شادی ہوئی تھی ،دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد عتیق نے صوبیہ پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا،تین ماہ قبل تیسری بیٹی کی پیدائش پر عتیق نے صوبیہ پر ظلم وتشدد کرنا معمول بنا لیا تھا،ملزم نے صوبیہ پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی ،مقتولہ کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس، ن لیگ، چھینہ اور ترین گروپ ارکان کی شرکت