مہدی حسن کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے

Apr 03, 2021 | 12:58:PM
عارف مہدی انتقال کر گئے
کیپشن: مہندی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے  طبلہ نواز عارف مہدی حسن کراچی میں انتقال کر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مرحوم مہدی حسن فاؤنڈیشن کے بانی صدر اور ماہر طبلہ نواز تھے، مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے۔مرحوم نے سوگواروں میں دو بیگمات کو چھوڑا ہے، عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔

عارف مہدی فنکار برادری میں بہت مقبول تھے، عارف مہدی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین محمد شاہ قبرستان میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی جائے گی۔