قلبی صحت کیلئے دانتوں کی صفائی کیوں ضروری؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) کا سبب بنتے ہیں۔
پھر یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔
مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان موبائل فون دیکھنے سے فالج کا شکار،وجہ کیا بنی؟
دل کی صحت کے لیے دانتوں کی حفاظت کے چند رہنما اصول:
دن میں کم از کم دو بار برش کریں،فلاس (Floss) کا استعمال کریں تاکہ دانتوں کے بیچ کا میل صاف ہو،میٹھی اور چکنائی والی خوراک کم کریں۔
ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں،تمباکو نوشی سے پرہیز کریں (یہ مسوڑھوں اور دل دونوں کے لیے خطرناک ہے)۔