بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی

Sep 02, 2025 | 14:15:PM
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔

 تازہ ترین میڈیکل رپورٹ میں کان اور دانت کے علاوہ بانی کی صحت کو درست قرار دیا گیا،بانی کا جیل میں بلڈ پریشر،شوگر اور آکسیجن لیول اور پلس ریٹ آئیڈیل ہے،کان اور دانت حساس ہونے کی وجہ سے ’’سپورٹیو مینجمنٹ‘‘ تجویز کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک بانی کا چیک اپ کر رہا ہے،جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرچکے۔

خیال رہےکہ پمز میڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو سپیشلسٹ چیک کررہے ہیں، تاہم پہلی مرتبہ پمز میڈیکل بورڈ نے دانتوں اور کان کیلئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی ہے۔