کراچی میں 10  ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی

Sep 02, 2025 | 12:09:PM
کراچی میں 10  ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک فیکٹری لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احسن آباد فیز ون میں فیکٹری میں 10 سے زائد لٹیروں نے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔

 ڈاکوؤں نے فیکٹری کے چوکیدار کو کئی گھنٹے یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا۔

فیکٹری مالک نے بتایا کہ ڈاکو 25 مشینیں، 3 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔

 قیمتی سامان کو گاڑیوں میں لوڈ کر کے لے جایا گیا، واقعے کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید