میٹرو بس میں آگ لگ گئی، 2 افراد زخمی

Sep 02, 2023 | 16:25:PM
میٹرو بس میں آگ لگ گئی، 2 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگ گئی، واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی، ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے بس کے انجن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بس سے کودنے پر لڑکی اور ایک شخص شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو تعطیل ہو گی