جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کو کسی نے قتل کیا یا خودکشی تھی؟ حتمی رپورٹ آ گئی

Sep 02, 2023 | 13:23:PM
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کو کسی نے قتل کیا یا خودکشی تھی؟ حتمی رپورٹ آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی ہلاکت سے متعلق فارنزک سائنس ایجنسی کی حتمی رپورٹ آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے،عالمگیر ترین کے ہاتھ پر گن کے نشانات پائے گئے، کنپٹی پر قریب سے گولیاں مارنے کے شواہد بھی ملے۔ 

اس سے قبل اعلیٰ پولیس افسروں نے بھی اپنی تحقیقات میں عالمگیر ترین کو موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  7 ستمبر کو چھٹی ہو گی