اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت بغیر وجہ طلبی کے نوٹسز غیر قانونی قرار

Sep 02, 2022 | 11:32:AM
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ انٹی منی لانڈرنگ کے تحت بغیر وجہ طلبی کے بھجوائے گئے نوٹسز غیر قانونی قرار دے دیئے
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ انٹی منی لانڈرنگ کے تحت بغیر وجہ طلبی کے بھجوائے گئے نوٹسز غیر قانونی قرار دے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق خاتون اول کو کرپشن کے جرم میں سزا سنا دی گئی

جسٹس شمس محمود مرزا نے 382 درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے وجہ کے ساتھ بھجوائے گئے نوٹسز کے خلاف درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہ کرنا انٹی منی لانڈرنگ کے تحت جرم نہیں، ایف بی آر کو دو ہزار بیس سے قبل کے کیسز میں اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت سماعت کا اختیار نہیں، ایف بی آر کی جانب سے براہ راست نوٹس جاری کرنا پہلے سے جاری عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے انٹی منی لانڈرنگ کے کال آپ نوٹسز کے خلاف 30 جون 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔