فیول ایڈجسٹمنٹ چھوٹ، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکیں

Sep 02, 2022 | 10:59:AM
وزیر اعظم , فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ , وزارت توانائی , پاور ڈسٹری بیوشن ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی بلو ں میں صارفین کو رعایت ،وزیر اعظم کا اعلان محض اعلان  ہی رہ گیا ،تاحال فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کے اعلان  کے باوجود وزارت توانائی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکی۔صارفین گو مگو کا شکار  ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ملک کے لاکھوں صارفین کشمکش کا شکار ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو وزارت توانائی کے کوئی زبانی یا تحریری احکامات نہیں ملے۔صارفین  نے بل میں درستی کے لیے ڈسکوز دفاتر سے رابطے کیے  تاہم سرکاری سطح پر کسی قسم کے احکامات نہ آنے کی وجہ سے صورت حال واضح نہیں ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین بھاری بل ادائیگی کے سلسلے میں ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

ضرور پڑھیں : شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کو نیا نام دے دیا

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیر توانائی آج پریس کانفرنس میں ایف پی اے ریلیف سے متعلق تفصیلات بتائیں گے۔