سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے پیپلز پارٹی میں آنے کیلئے رابطہ کیا، نبیل گبول 

Sep 02, 2021 | 18:47:PM
سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے پیپلز پارٹی میں آنے کیلئے رابطہ کیا، نبیل گبول 
کیپشن: پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول (فائل فلوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے بھی پی پی میں آنے کیلئے اپروچ کیا ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے ن لیگ کو پھر پیشکش کی استعفے دیں ہم ساتھ ہوں گے، پنجاب سے مسلم لیگ ن استعفے دے ہم بھی استعفے دے دیں گے، ن لیگ استعفے دے میدان میں آئے ہم بھی استعفے دیں گے ،تحریک تحریک کرتے ہیں استعفے کے بغیرتحریک نہیں چلتی۔نبیل گبول نے کہا کہ 2022میں ویسے ہی الیکشن ہو رہے ہیں، 2022میں مہنگائی مزیدبڑھے گی لوگ ان سے تنگ آجائیں گے، اس لیے بائی الیکشن کی جگہ عمران خان مڈٹرم الیکشن پرجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موڈرنا ویکسین میں سٹین لیس سٹیل کے چھوٹے ذرات نکل آئے، 1 ملین سے زائد خوراکیں واپس