نشئی شوہر  بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار،خاتون شدید زخمی

Sep 02, 2021 | 09:46:AM
نشئی شوہر  بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار،خاتون شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شوہر  بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار، تین بچوں کی ماں چہرے اور جسم پر تیزاب گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کراچ کے علاقہ قیوم آباد میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیاجس سے صائمہ نامی خاتون کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیاگیا جبکہ ملزم شوہر ساجد ریاض موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شوہر نشے کا عادی ہے متاثرہ خاتون گھروں میں کام کاج کرکے 3بچوں کو پالتی ہے، خاتون شوہر سے ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر رہ رہی تھی۔متاثرہ خاتون کے بھائی عامر نے بتایا کہ میرے بہنوئی نے محلے کی دکان سے گٹر بند ہونیکا کا کہہ کر تیزاب خریدا اور جب شہر بھر میں بجلی کا بریک ڈائون ہوا تب ملزم ساجد آیا اور میری بہن پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

عامر کے مطابق تیزاب سے میری بھابھی اور 2بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    سید علی گیلانی سخت سکیورٹی میں سپرد خاک